آج جس طرح پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان محدود وسائل و اختیارات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کروناوائرس کی روک تھام کے لیئے دن رات کام کر رہے ہیں، وہ فکرِ بھٹو پر سختی سے کاربند ہونے کی دلیل ہے: فریال تالپور #QuaideAwam #ZindaHayBhuttoZindaHay

اسلام آباد / کراچی/لاہور/لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 41 ویں یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاکستان کے پہلے منتخب وزیراعظم کی برسی کے موقعے پر جاری کردہ اپنے پیغام میں فریال تالپور نے کہا کہ قائد عوام جیسے مدبر رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، جن کی سیاست قوم میں اتحاد و ہم آہنگی سے شروع ہوکر عالم انسانیت کے لیئے بھبود و ترقی کا موجب بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام میں سیاسی شعور بیدار کرنے اور طاقت کا منبع بنانے سے لے کر 1973ع کے متفقہ آئین کے ذریعے انہیں آزادی کے ثمرات منتقل کرنے تک، اور جوہری پروگرام کے ذریعے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے اور پاک – چین دوستی کی داغ بیل ڈالنے سے لے کر امت مسلمہ کو اتحاد کے دھاگے میں پرونے تک شہید بھٹو کی کامیابیاں و خدمات ایک بحرِ بیکراں ہے، جو پاکستان کی آئندہ نسلوں کے لیئے ہمیشہ باعثِ فخر رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کو تاریخ ہمیشہ ایک سفاک جرم قرار دیتی اور اس کی مذمت کرتی رہے گی۔

فریال تالپور نے کہا کہ مشکل ترین حالات میں بھی پاکستان اور اس کی عوام کے مفادات کو مقدم رکھنا فکرِ بھٹو کا خلاصہ ہے اور آج جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنان محدود وسائل و اختیارات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے کروناوائرس کی روکتھام کے لیئے دن رات کام کر رہے ہیں، وہ فکرِ بھٹو پر سختی سے کاربند ہونے کی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور پیپلز پارٹی ایک حقیقت کے دو نام ہیں، جو ماضی کی طرح اب کی بار بھی مِل جُل کر مہلک وبا سمیت تمام چیلنجز کا مقابلہ کریں گے اور سرخرو ہوں گے۔ انشاء اللہ۔

%d bloggers like this: