کورونا وبا کو ختم کرنے کیلئے بلاول بھٹو کے بیانیہ پر عمل کرنا ہوگا ، ڈاکٹر نفیسہ شاہ

اسلام آباد : مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین ڈاکٹر نفیسہ شاہ .نے کہا ہے کہ کورونا وبا کو ختم کرنے کیلئے بلاول بھٹو کے بیانیہ پر عمل کرنا ہوگا ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہاکہ ملک میں مکمل تو لاک ڈاون کرنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بتائے صحت کارڈ سے غریب کب مستفید ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہی غریبوں تک رسائی کا راستہ ہے ،بے نظیر انکم سپورٹ کو غیر موثر کرنا غریب دشمنی ہے ۔ حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بحال کرکے غریبوں کو ان کا حق دے ۔ عمران خان ملک اور قوم کو تجربہ گاہ نہ بنائیں ،کاش وفاقی حکومت بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ پر عمل کرتی ۔

%d bloggers like this: