چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت کا تمام صوبوں میں فیس ماسک تقسیم کرنے کا اعلان

کراچی :سندھ حکومت کا تمام صوبوں میں فیس ماسک تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت تمام صوبوں میں فیس ماسک کو تقسیم کررہی ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سندھ حکومت تمام صوبوں میں فیس ماسک تقسیم کررہی ہے،۔
انہوں نے کہا کہ ”بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر چین سے آنے والے فیس ماسک آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی تقسیم کیے جائیں گے،ہم نے محسوس کیا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ صرف سندھ تک محدود نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے جس سے ہم اسی صورت میں نبردآزما ہوسکتے ہیں کہ جب مشترکہ جدوجہد کریں”۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں چینی بزنس مین جیک ما کا ماسک فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 5لاکھ ماسک ماسک کا تحفہ بھیجنے پر جیک ما کا شکریہ ادا کرنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے 60فیصد ماسک دوسرے صوبوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

%d bloggers like this: