کرونا بحران پر پیپلزپارٹی بہت جلد اے پی سی بلائے گی: قمر زمان کائرہ

لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ کرونا بحران پر پیپلزپارٹی بہت جلد اے پی سی بلائے گی،پیپلزپارٹی کرونا کی صورتحال پر قومی اتفاق رائے چاہتی ہے،اے پی سی کیلئے پیپلزپارٹی نے دیگر جماعتوں ںسے رابطے شروع کر دئے ہیں،وفاق اور دیگر صوبوں نے بلاول بھٹوکی تجاویزاپنانے میں غیر ضروری تاخیر کی۔

پیپلزپارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کا سندھ کی طرح پندرہ روزہ لاک ڈاون کا فیصلہ خوش آئند ہے،قیادتوں کو غیر معمولی صورت حال میں مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں،چئیرمین بلاول بھٹو نے بھی وزیراعظم پر تنقید نہ کرنے کا مشکل فیصلہ کیا تھا۔

%d bloggers like this: