پیپلز پارٹی پنجاب نے کورونا سے نمٹنے کیلئے آگاہی مہم شروع کر دی، چودھری منظور نے انجمن تاجران قصور کے مرکزی عہدیداروں سے ملاقات کی، قصور میں ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک نہیں مل رہے

لاہور: جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب چودھری منظور احمد نے انجمن تاجران قصور کے مرکزی عہدیداروں سے ملاقات کی جس میں چودھری منظور احمد نے تاجر رہنمائوں کو کورونا سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کی آگاہی دی ۔

چوہدری منظور احمد نے کہاکہ ہاتھ نہ ملانے پر لوگ ناراض ہوئے ، دور دور بیٹھنے کا مشورہ دیا تو ہنسنے لگے۔انہوںنے کہاکہ جب کورونا کے اثرات اور پھیلائو کا بتایا تو سب نے سنجیدگی سے عمل کیا، قصور میں ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک نہیں مل رہے ۔چودھری منظور نے کہاکہ ماسک دستیاب نہیں اس لئے ملاقات میں کسی نے ماسک نہیں پہنا ہوا تھا ۔

%d bloggers like this: